سورہ Al-Fil — قرآن مجید کا 105واں باب، ایک مکی سورہ جس میں 5 آیات ہیں۔
ابرہہ چھٹی صدی عیسوی میں جنوبی عرب کا ایک مسیحی حبشی حکمراں تھا۔ اس نے مذہبی جنون کے تحت 570ء میں مکہ پر حملہ کیا تاکہ کعبہ کو ڈھا کر ختم کردے۔ اس کے ساتھ ساٹھ ہزار آدمیوں کا لشکر تھا جس میں تقریباً ایک درجن ہاتھی بھی شامل تھے۔ اسی بنا پر وہ لوگ اصحابِ فیل (ہاتھی والے) کہے گئے۔