سورہ Ta-Ha

سورہ Ta-Ha — قرآن مجید کا 20واں باب، ایک مکی سورہ جس میں 135 آیات ہیں۔

قرآن اگرچہ صرف ایک یاد دہانی ہے۔ مگر وہ مدعوکے لیے قابل حجت یاد دہانی اس وقت بنتاہے جب کہ اس کی دعوت دینے والا اپنے آپ کو اس کی راہ میں کھپا دے۔ دوسروں کی خیر خواہی میں وہ اپنے آپ کو اس حد تک نظر انداز کردے کہ یہ کہا جائے کہ اس نے تو لوگوں کو حق کی راہ پر لانے کی خاطر اپنے آپ کو مشقت میں ڈال دیا۔