سورہ Al-Kahf — قرآن مجید کا 18واں باب، ایک مکی سورہ جس میں 110 آیات ہیں۔
قرآن پچھلی آسمانی کتابوں کا تصحیح شدہ اڈیشن(corrected version)ہے۔ پچھلی کتابوں میںیہ ہوا کہ بعد کے لوگوں نے موشگافیاں کرکے خدائی تعلیمات کو پُر پیچ بنا دیا۔ دوسرے یہ کہ خود ساختہ تشریحات کے ذریعہ ابتدائی تعلیم میں انحراف پیدا کیا گیا اور اس طرح اس کے رخ کو بدل دیاگیا۔ قرآن ان دونوں قسم کی انسانی آمیزشوں سے پاک ہے۔