سورہ Al-Jathiyah — قرآن مجید کا 45واں باب، ایک مکی سورہ جس میں 37 آیات ہیں۔
يه كهنا كه قرآن عزيز وحكيم خداكي طرف سے اترا هے، گويا خود اپني طرف سے ايك ايسا قطعي معيار دينا هے جس پر اس كي صداقت كو جانچا جاسكے۔ خدائے عزيز كي طرف سے اس كے اترنے كا مطلب يه هے كه كوئي اس كتاب كو زير نه كرسكے گا۔ قرآن هر حال ميں اپنے مخالفين پر غالب آكر رهے گا۔ يه بات مكي دور ميں كهي گئي تھي۔