سورہ Al-Furqan — قرآن مجید کا 25واں باب، ایک مکی سورہ جس میں 77 آیات ہیں۔
’’فرقان‘‘ کے لفظی معنی ہیں فرق کرنے والا۔ یعنی حق وباطل کے درمیان امتیاز کرنے کا معیار (criterion)۔ یہاں فرقان سے مراد قرآن ہے۔ خدا علیم وخبیربھی ہے اور حاکم مطلق بھی۔ اس ليے خدا کی طرف سے ایک کتاب فرقان کا آنا بیک وقت اپنے اندر دو پہلو رکھتا ہے۔ ایک یہ کہ وہ یقینی طورپر صحیح ہے اس کی صحت و قطعیت میں کوئی شبہ نہیں۔