سورہ An-Nahl — قرآن مجید کا 16واں باب، ایک مکی سورہ جس میں 128 آیات ہیں۔
دین کی حقیقت یہ ہے کہ انسان خدا کی ہستی اور کائنات میں اس کی کار فرمائی کو اس طرح جان لے کہ ایک خدا کی ذات ہی اس کو سب کچھ نظر آنے لگے۔ اسی سے وہ ڈرے اور اسی سے وہ ہر قسم کی امید رکھے۔ ایک خدا اس کے قلب و دماغ کی تمام توجہات کا مرکز بن جائے۔ یہی اللہ کو الٰہ بنانا اور اس کی عبادت کرنا ہے۔