سورہ Al-Ikhlas — قرآن مجید کا 112واں باب، ایک مکی سورہ جس میں 4 آیات ہیں۔
یہ سورہ توحید کی سورہ ہے۔ اس میں خدا کے تصور کو ان تمام آمیزشوں سے الگ کرکے پیش کیا گیا ہے جس میں ہر زمانہ کا انسان مبتلا رہا ہے— خدا کئی نہیں، خدا صرف ایک ہے۔ سب اس کے محتاج ہیں، وہ کسی کا محتاج نہیں، وہ بذات خود ہر چیز پر قادر ہے۔ وہ اس سے بلند ہے کہ انسانوں کی طرح وہ کسی کی اولاد ہو یا اس کی کوئی اولاد ہو۔