سورہ Saba

سورہ Saba — قرآن مجید کا 34واں باب، ایک مکی سورہ جس میں 54 آیات ہیں۔

کائنات اپنے خالق کا تعارف ہے۔ اس كي ہیبت ناک وسعت خالق کی عظمت کو بتاتی ہے۔ اس کا حد کمال تک موزوں ہونا بتاتاہے کہ اس کا پیدا کرنے والا ایک کامل ومکمل ہستی ہے۔ اس کے تمام اجزاء کا حد درجہ توافق کے ساتھ عمل کرنا ثابت کرتاہے کہ اس کا چلانے والا انتہائی حد تک حکیم اور علیم ہے۔